ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ)دنیا بھر کے تین کروڑ افراد ’’ای سگریٹ‘‘ کے عادی ہیں تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے تین کروڑ افراد’’ای سگریٹ‘‘ کے نشہ کے عادی ہیں جبکہ صرف دو برس قبل ا ن کی تعداد چالیس لاکھ تھی۔ صرف برطانیہ و یورپ میں ای سگریٹ کے استعمال میں گذشتہ چار برسوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور لگ بھگ 70لاکھ افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔ ای سگریٹ کے بارے میں عام خیال یہ کیا جاتا ہے کہ یہ تمباکو نوشی کے مقابلے میں 99فیصد زیادہ محفوظ اور بہتر ہے تاہم سگریٹ نوشی پر پابندی اور اس کے مضر اثرات سے لوگوں کے تحفظ کیلئے ای سگریٹ پر پابندی عائد ہے۔